“سردیوں کے دن آرہے ہیں۔ درجہ حرارت کیا ہے؟”
「だんだん寒くなってきましたね。気温は何度ですか?」
” درجہ حرارت نو ڈگری ہے۔ ابھی تک موسم خزاں ہی ہے، لیکن جلد ہی موسم سرما آجائے گا۔”
「9度です。今はまだ秋ですが、もうすぐ冬ですね」
“مجھے موسم بہار کا انتظار ہے، لیکن میں موسم گرما کو زیادہ پسند کرتا ہوں، جب یہ اچھا اور گرم ہوتا ہے۔”
「春が待ち遠しいです。でも私は、暖かくて過ごしやすい夏の方が好きです」
“مجھے سردی کا موسم بُرا نہیں لگتا۔ لیکن بارش اور ہوا مجھے پسند نہیں ہے۔”
「私は寒さは気になりませんが、雨と風が好きではありません」
“ان سیاہ بادلوں کو دیکھو۔ کل بارش ہوگی۔ بہت تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ شاید طوفان آئے گا۔”
「あの暗い雲を見てください。明日は雨が降って、風も強くなりそうです。おそらく嵐になるでしょう」
“میں امید کرتا ہوں ایسا نہ ہو۔ مجھے اصل میں خراب موسم پسند نہیں ہے، خاص طور پر بادل کی گرج اور آسمانی بجلی۔ مجھے ڈر ہوتا ہے کہ آسمانی بجلی مجھ پر نہ گر جائے۔”
「そうならないといいですね。悪天候、特に雷が本当に好きではありません。雷が落ちてくるかもしれないと思うと怖いんです」