Ladda ner PDF
Tillbaka till listan med berättelser

ملک کی کہانی

Skriven av LIDA Italia

Illustrerad av Vilius Aistis Vilimas

Översatt av Yasir Tayyab

Uppläst av Mobeen Malik

Språk urdu

Nivå Nivå 4

Läs hela berättelsen

Reading speed

Automatisk avspälning


میرا نام ملک ہے اور میری عمر انتالیس سال ہے۔ میں افغانستان میں پیدا ہوا۔ میرا مذہب افغانستان کے بنیادی مذہب سے مختلف ہے۔


کئی سالوں سے میرے مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ یہ وقت میرے خاندان کے لیے بہت مشکل رہا ہے۔


کچھ سال پہلے ایک جنگ ہوئی تھی۔ مجھے ڈر تھا کہ مجھے مار دیا جائے گا۔ میں اپنے خاندان کو چھوڑ کر یورپ چلا گیا اور وہاں ایک نئی زندگی شروع کی۔


میں نے کئی کلومیٹر تک پیدل سفر کیا۔ کبھی کبھی میرے پاس نہ کھانا ہوتا تھا اور نہ ہی رہنے کی کوئی جگہ۔ جن لوگوں کے ساتھ میں نے سفر کیا ان میں سے کچھ مر گئے۔


آخر کار میں وہاں پہنچ گیا۔ میں اپنے ہی ملک کے کچھ لوگوں سے ملا جنہوں نے میری مدد کی۔ میں نہیں جانتا کہ ان کے بغیر میرا کیا ہوتا۔


میں نے مقامی زبان سیکھنا شروع کی، لیکن یہ مشکل کام تھا۔ میں جانتا تھا کہ نوکری حاصل کرنے کے لیے مقامی زبان بولنا ضروری ہے۔


سب سے پہلے، زبان سیکھنے کے لیے میں نے کئی سالوں تک تعلیم حاصل کی۔ یہ مشکل کام تھا، لیکن مجھے نئی چیزیں سیکھنے میں مزہ آتا ہے۔


تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں نے کام شروع کیا۔ پہلے میں نے ایک ریسٹورانٹ میں کام کیا، اور پھر میں ایک استاد بن گیا کیونکہ میں دوسروں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔


مجھے امید ہے کہ میں ایک دن افغانستان واپس جاؤں گا۔ وہاں بہت سے لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے، اور میں ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔


Skriven av: LIDA Italia
Illustrerad av: Vilius Aistis Vilimas
Översatt av: Yasir Tayyab
Uppläst av: Mobeen Malik
Språk: urdu
Nivå: Nivå 4
Creative Commons Licens
Detta verk är licensierat under en Creative Commons Erkännande 4.0 Internationell Licens.
Valmöjligheter
Tillbaka till listan med berättelser Ladda ner PDF