ダウンロード(PDF)
物語のリストに戻る

صبح کے وقت پرندوں کی آواز 朝の鳥のさえずり

作者 LIDA Portugal

絵 Vilius Aistis Vilimas

翻訳 Yasir Tayyab

朗読 Mobeen Malik

言語 ウルドゥー語

レベル レベル 5

物語全体の朗読

読書速度

物語の自動再生


یولیا، اس کا شوہر اور ان کی چھوٹی بیٹی یوکرین کے ایک چھوٹے سے پرسکون گاؤں میں رہتے تھے۔ یولیا کو ہر صبح پرندوں کی آواز سے بیدار ہونا پسند تھا۔ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسے گھر سے بہت دور رہنا پڑے گا، یا صبح پرندوں کی آواز سے بیدار ہونا پڑے گا۔

ユリアは夫と幼い娘と一緒にウクライナの小さくて静かな村で暮らしていました。彼女は毎朝、鳥のさえずりと共に目覚めるのが大好きでした。故郷を遠く離れて暮らし、朝は鳥の声で目を覚ますこともなくなってしまうなんて全く考えもしていませんでした。


اس کے شوہر کو ہمیشہ یہ شکایت رہتی تھی کہ اس کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہیں اور وہ بہت زیادہ شراب پینے لگا۔ انہوں نے پرتگال میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ہو سکتا ہے وہاں وہ گھر بنانے اور اپنے خاندان کا بہتر مستقبل بنانے کے لیے زیادہ پیسے کما سکیں۔

彼女の夫はいつもお金がないと愚痴ばかりこぼして酒浸りになっていきました。夫婦はポルトガルで一旗揚げようと決心しました。そこでもっとお金を稼いで家を建て、いっそう幸せな家族の未来を築けるかもしれないと考えたのです。


یولیا نے اپنے نئے گھر کو اچھی طرح قبول کر لیا اور اس نے کلینر کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔ اس کے گاہکوں نے اس کی محنت اور اس کے شائستہ رویے کی بہت تعریف کی۔ دوسری طرف، اس کے شوہر نے بہت زیادہ ناکامی محسوس کی۔ اس کے شراب پینے کے مسئلے کی وجہ سے، مالکان نے اس پر بھروسہ نہیں کیا اور اسے کام نہیں دیا۔

ユリアは新しい生活にすぐ慣れて、清掃作業員として働き始めました。働き者で礼儀正しい彼女は、お客さんの評判も上々でした。一方、夫は、ますます疎外感を深めていきました。酒癖が悪いために雇い主は彼を信用せず、仕事を与えようとしませんでした。


ایک دن اس نے یولیا پر چیخنا شروع کر دیا۔ پھر اس نے اسے دھکے دینا شروع کر دیا۔ چیخ و پکار اور مار پیٹ اور زیادہ بڑھ گئی، خاص طور پر جب وہ نشے میں ہوتا تھا۔ یولیا اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے خوفزدہ تھی، لیکن وہ بے بس تھی۔

ある日、夫はユリアに怒鳴り声を上げて、突き飛ばそうとしました。お酒が入るとさらに怒号や暴力はひどくなっていきました。彼女は娘や自分がこの先どうなるのか不安でした。でも自分に何ができるのかもわかりませんでした。


آخر کار، جب یولیا کو ٹوٹے ہوئے بازو کے ساتھ ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں جانا پڑا، تو ہسپتال والوں نے اسے بتایا کہ پرتگال میں گھریلو تشدد ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جرم ہے اور اسے پولیس کو اطلاع کرنی چاہیے۔

とうとうユリアは片腕を骨折して病院の救急処置室に行く羽目になりました。その時、救急医は彼女に家庭内暴力がポルトガルで大きな問題になっていると伝えました。さらにそれは犯罪だから、警察に届け出た方が良いと言いました。


یولیا بہت تھک چکی تھی اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کی چھوٹی سی بیٹی ایسے گھر میں پلے بڑھے جہاں وہ ہر روز تشدد کا مشاہدہ کرتی ہو۔ یولیا کو اندازہ ہوا کہ اس پہ بد سلوکی کہ اثار ہر وقت موجود تھے، چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔

ユリアは疲れ切っていましたが、日常的に暴力を目のあたりにするような家で、幼い娘が育って欲しくはありませんでした。暴力の形は変わっても、その兆しは常にあったのだと彼女は気づきました。


یولیا خواتین کی پناہ گاہ میں گئی، جہاں وہ اپنے آپ کو ایک لمبے عرصے کے بعد محفوظ محسوس کر رہی تھی۔ اس نے تب سے ایسا سکون محسوس نہیں کیا تھا جب سے وہ آخری بار صبح پرندوں کی آواز سے بیدار ہوئی۔

ユリアは女性のためのシェルター(避難場所)に行きました。そこで彼女はやっと心の平安を得ました。それは、彼女が朝、鳥のさえずりで目を覚ます生活をなくして以来、初めてのことでした。


作者: LIDA Portugal
絵: Vilius Aistis Vilimas
翻訳: Yasir Tayyab
朗読: Mobeen Malik
言語: ウルドゥー語
レベル: レベル 5
クリエイティブ・コモンズのライセンス
この作品はクリエイティブ・コモンズ クリエイティブ・コモンズ 表示 4.0 非移植 ライセンスの下に提供されています。
オプション
物語のリストに戻る ダウンロード(PDF)