میرا نام اگوسٹینو ہے اور میری عمر اکاون سال ہے۔ میرا کام سائیکل کے ذریعے کھانا پہنچانا ہے۔ میری دو بیٹیاں ہیں، لیکن ہم بہت کم بات کرتے ہیں۔ ان کی ماں اور میں اب ساتھ نہیں رہتے کیونکہ ہم طلاق یافتہ ہیں۔
私の名前はアゴスティノ、51歳です。仕事は自転車で食べ物を配達することです。娘が二人いるけれど、話すことはめったにありません。娘たちの母親と私は離婚したからもう一緒に住んでいません。
میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہوں، کیونکہ میں طلاق کے بعد کرایہ ادا کرنے کی گنجائش نہیں رکھتا۔ اس شہر میں کرایہ بہت زیادہ ہے۔
離婚後、家賃を払う余裕がなくなったので、私は自分の母親と一緒に住んでいます。この市の家賃はとても高いです。
میں چند ماہ پہلے ایک کمپنی میں صفائی والے کے طور پر کام کر رہا تھا۔ میں ٹوٹی ہوئی چیزوں کی مرمت کرتا، سامان اٹھاتا، اور جب کسی کو ضرورت پڑتی تو میں اس کی مدد کرتا۔ ایک دن کمپنی نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔
数ヶ月前、私は会社で管理人として働いていました。こわれた物を修理する、箱を運ぶ、そしてだれかが必要な時は手伝っていました。ある日会社は私を首にしました。なぜなのか分かりませんでした。
میں نے بہت سے لوگوں کو سائیکل پر کھانا پہنچاتے دیکھا۔ میں سائیکل چلانا جانتا ہوں، اس لیے میں نے ایک بڑی ڈیلیوری کمپنی کے دروازے پر دستک دی۔ انہوں نے مجھے ہر ڈیلیوری کے لیے تین یورو دینے کی پیشکش کی۔ میں روزانہ چالیس یورو کماتا ہوں اور اگر میری بہت خوش نصیبی ہو اور گاہک مجھے ٹپ دے دیں تو ساٹھ یورو کما لیتا ہوں۔
自転車で食べ物を配達する人をたくさん見かけました。私は自転車に乗れるので大きい配達会社を訪ねました。会社は配達1件につき3ユーロを提案しました。1日あたり40ユーロ、運が良くてお客がチップをくれたら、60ユーロかせげます。
مجھے کسی بھی چھٹی والے دن تنخواہ نہیں ملتی، بیمار ہونے پر کوئی رقم نہیں ملتی اور مجھے شاید ہی کوئی حقوق حاصل ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹھیک ہے، لیکن مجھے نوکری کی ضرورت ہے۔ دیگر ملازمین میں سے زیادہ تر دنیا بھر سے آئے ہوئے مہاجرین ہیں۔
有給休暇なし、病気やケガでも手当なし、何の権利も全くありません。それが正しいとは思いません、でも、私には仕事が要るんです。他のほとんどの従業員は世界中からの移民です。
سامان پہنچانے والے کئی لوگ روزانہ حادثات میں زخمی ہو جاتے ہیں۔ پھر، جب ایک پچیس سالہ سامان پہنچانے والا آدمی کار کے ٹکرانے سے مر گیا، تو حکام نے ہمیں اہم سمجھنا شروع کردیا۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ اس کی موت کے بعد یہ اقدام ہوا۔
多くの配達員は事故で毎日ケガをしています。それで25歳の配達員が車にはねられて死んだ時、政府は私たちに目を向け始めました。そうなる前に彼が死ななければならなかったのはとても残念です。
دوسری کمپنیوں کے سامان پہنچانے والے لوگوں کے ساتھ مل کے میں نے مقامی یونین کے ساتھ ملازمین کے حقوق پر کورس کیا۔ انہوں نے ہمیں مفت قانونی مشورہ فراہم کیا۔ ہم نے مزید اہمیت اور حقوق حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی۔
他の会社の配達員と一緒に私は地元の労働組合で従業員の権利に関する講座を受講しました。そこでは無料で法的なアドバイスをしてくれました。もっと社会が私たちを認め、働く権利を得られるように私たちは活動しました。
ایک لمبے عرصے کے بعد ہماری ساری محنت رنگ لائی۔ ایک بڑی ڈیلیوری کمپنی کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا اور ملازمین کو مستقل ملازمتیں دینا پڑیں۔ پوری دنیا میں کہیں پر بھی ایسا واقعہ پہلی بار ہوا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ چیزیں بہتر ہونا شروع ہو رہی ہیں۔
長い時間が経って、私たちの全ての努力は報われました。ある大きな配達会社が多額の罰金を支払い、従業員に定職をあたえなければなりませんでした。これは世界中で初めての出来事でした。状況が改善し始めているようです。