سیلماویت کی عمر انتیس سال ہے۔ اس نے اریٹیریا میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔ اسے اور اس کے خاندان کو وہاں بہت مشکل پیش آئی، چناچہ انہوں نے اٹلی جانے کا فیصلہ کیا۔
セラマウィットは29歳。彼女はエリトリアで1人目の子を出産しました。エリトリアでの生活は苦しく、一家はイタリアへ移ることにしました。
اینگا نے انیس سال کی ہونے سے پہلے گھر چھوڑ دیا۔ وہ ناروے چلی گئی اور وہاں اس کا پہلا بچہ پیدا ہوا۔
インガは19歳になる直前に家を出ました。彼女はノルウェーに引っ越し、その後1人目の子供を授かりました。
جب سیلماویت اپنے دوسرے بچے کے ساتھ حاملہ ہوئی تو اس نے سوچا کہ کسی دوسرے ملک میں بچے کی پیدائش کیسی رہے گی۔
2人目の子を妊娠したセラマウィットは、「母国以外での出産ってどんな感じなんだろう」と考えました。
سیلماویت اور اینگا کا تعلق مختلف خاندانی حالات سے ہے۔ سیلماویت نے خود کو محفوظ محسوس کیا کیونکہ اسے پیدائش کا تجربہ تھا۔ اینگا نے پیدائش کے بارے میں اپنی ماں سے بات کی۔
彼女たち2人の人生経験には違いがあります。セラマウィットは出産の経験があるので安心できました。インガは出産について母親に相談しました。
دونوں خواتین نے سنا ہوا تھا کہ زیادہ تر یورپی ممالک میں حاملہ خواتین کو قبل از پیدائش دیکھ بھال کا حق حاصل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں حمل کے دوران مدد ملے گی۔ جیسے ہی سیلماویت کو احساس ہوا کہ وہ حاملہ ہے، تو اس نے اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کا وقت لیا۔ سیلماویت کا شوہر اسے گاڑی پر ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔
2人とも、ヨーロッパのほとんどの国において、妊婦には産前ケアを受ける権利があることを聞いていました。つまり、妊娠中のサポートを受けることができるのです。セラマウィットは妊娠に気づくとすぐに病院を予約し、夫の運転で病院に行きました。
ڈاکٹر نے کچھ ٹیسٹ کیے اور پتہ چلا کہ سیلماویت کو ایک قسم کی ذیابیطس ہے جو کچھ حاملہ خواتین کو ہو جاتی ہے۔ اسے صحت مند غذا کھانے اور ورزش کرنے کی ضرورت تھی۔ سیلماویت خوش تھی کہ وہ جلدی ڈاکٹر کے پاس چلی گئی، اس سے پہلے کہ وہ اور اس کا بچہ بیمار ہو جاتے۔
医師による検査の結果、セラマウィットは妊娠糖尿病と診断されました。そのため、彼女には健康的な食事と運動が必要でした。セラマウィットは、自分と赤ちゃんが病気になる前に、早めに医師の診察を受けてよかったと思いました。
جب اینگا کی ہمسائی نے سنا کہ وہ بچہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو ہمسائی نے اسے کہا کہ وہ حاملہ ہوتے ہی ڈاکٹر سے ملے۔ اس طرح وہ اس بات کو یقینی بنا سکتی تھی کہ وہ اور اس کا بچہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹر نے اسے فولک ایسڈ لینے کو کہا، ایک ایسا وٹامن جو حاملہ خواتین کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
インガが赤ちゃんをほしがっていると聞いた近所の人は、彼女と赤ちゃんの健康のため、妊娠したらすぐに医師の診察を受けるように言いました。医師は、妊婦にとって重要なビタミンである葉酸を摂取するようインガに言いました。
اینگا اور اس کی ڈاکٹر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اپنے حمل کے دوران باقاعدہ معائنے کے لیے ایک دائی سے ملے گی۔ دائی نے اسے کھانے اور آرام کے بارے میں مشورہ دیا، اور اپنے آپ کو اور اپنے بچے کو محفوظ اور صحت مند رکھنے کے بارے میں معلومات دیں۔
インガと医師は、妊娠中に助産師による定期検診を受けることに同意しました。助産師は、食事や休息に関するアドバイスや、自分と赤ちゃんの安全と健康を保つ方法についての情報をくれました。
دونوں خواتین کے ہاں صحت مند بچوں کی پیدائش ہوئی۔ سیلماویت کا دوسرا بیٹا پیدا ہوا، جبکہ اینگا کی ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ ان کے شوہر بہت فخر محسوس کر رہے تھے، اور انہوں نے اپنی مضبوط بیویوں اور صحت مند بچوں کے بارے میں سب جاننے والوں کو بتایا۔
2人とも元気な赤ちゃんを出産しました。セラマウィットには2人目の男の子が、インガには女の子が授かりました。彼女たちの夫は誇らしげに、強く健康な妻と元気な子供たちのことを知人に話しました。