علیشا کو نوکری تلاش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے خاندان کو کھانے اور کپڑوں کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔
Alisha a besoin de trouver du travail parce que sa famille a besoin d’argent pour de la nourriture et des vêtements.
علیشا نے اپنے آبائی ملک میں ملازمت نہیں کی، لیکن وہ کھانا پکانے میں ماہر ہے اور لوگوں سے بات چیت کرنا پسند کرتی ہے۔
Alisha ne travaillait pas dans son pays d’origine, mais elle est douée en cuisine et aime parler aux gens.
شاید وہ کسی ریسٹورانٹ میں کام کر سکتی ہے؟ علیشا انٹرنیٹ پر نوکری کے اشتہار تلاش کرتی ہے۔
Peut-être pourrait-elle travailler dans un restaurant ? Alisha cherche des offres d’emploi sur Internet.
اسے ایک شیف کا اشتہار ملتا ہے۔ یہ وہ شخص ہوتا ہے جو ریسٹورانٹ میں کھانا پکاتا ہے۔
Elle trouve une offre pour un chef. Il s’agit de quelqu’un qui cuisine dans un restaurant.
وہ نوکری کے انٹرویو کے لیے جاتی ہے۔ ریسٹورانٹ کا مینیجر اسے بتاتا ہے کہ انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جس نے شیف کے طور پر تربیت حاصل کی ہو۔
Elle va à l’entretien d’embauche. Le gérant du restaurant lui dit qu’ils ont besoin de quelqu’un qui a une formation de chef.
علیشا مایوس ہوتی ہے، لیکن وہ “کھانا اور مہمان نوازی” کا کورس مکمل کرتی ہے۔ اسے امید ہوتی ہے کہ اس سے اسے ریسٹورانٹ میں نوکری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
Alisha est déçue, mais elle suit une formation nommée “Cuisine et hospitalité”. Elle espère que cela va l’aider à trouver du travail dans un restaurant.
علیشا کو اپنے تربیتی کورس کے حصے کے طور پر ایک ریسٹورانٹ میں کام کرنا ہوتا ہے۔ اسے تنخواہ نہیں ملتی، لیکن اسے کام کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
Alisha doit travailler dans un restaurant pour sa formation. Elle n’est pas payée, mais elle gagne de l’expérience.
وہ اپنے کوائف نامے میں کورس کی تفصیلات شامل کرتی ہے۔ ایک کوائف نامے میں ان تمام کاموں کی تفصیل ہوتی ہے جو اس نے کیے ہیں اور ان تمام کورسز کی بھی جن کی اس نے تربیت حاصل کی ہے۔
Elle ajoute les détails de la formation à son CV. Un CV est une description de tous les emplois qu’elle a eu et de toutes les formations qu’elle a faites.
اگلی بار جب علیشا ایک ریسٹورانٹ میں نوکری کے انٹرویو کے لیے جاتی ہے، تو اسے نوکری کی پیشکش کی جاتی ہے۔ یہ ایک مشکل کام ہے۔ اسے اکثر شام کو کام کرنا پڑتا ہے، جب اس کے بچے اسکول سے گھر آجاتے ہیں۔
La prochaine fois qu’Alisha va à un entretien dans un restaurant, elle décroche le travail. C’est un dur travail. Elle doit souvent travailler le soir, quand ses enfants sont rentrés de l’école.
اسے فخر ہے کہ اسے نوکری مل گئی ہے کیونکہ اب وہ اپنے پیسوں سے اپنے خاندان کے لیے کھانا اور کپڑے خرید سکتی ہے۔
Elle est fière d’avoir un travail qui lui permette d’acheter de la nourriture et des vêtements pour sa famille avec son propre argent.