ملک کے آزاد ہونے کے فوراً بعد، ایڈسن انگولا میں پیدا ہوا۔ وہ بہت لمبا لڑکا تھا۔ اپنے قد کی وجہ سے وہ نمایاں ہوتا تھا۔ جو لوگ خانہ جنگی میں فوجی بن کر لڑنے کے لیے بچوں کو ہتھیار دے رہے تھے، وہ اس جیسے لڑکے تلاش کر رہے تھے۔
Edson was born in Angola, just after the country became independent. He was a very tall boy. Because of his height he stood out. The people who were giving weapons to children to fight as soldiers in the civil war wanted boys like him.
اس کی ماں کو ڈر تھا کہ وہ اسے لے جائیں گے، اس لیے، اس نے اسے ایک خالہ کے ساتھ پرتگال میں رہنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے سوچا کہ وہ وہاں محفوظ رہے گا۔
His mother was afraid they would take him, so she decided to send him to live in Portugal with an aunt. She thought he would be safe there.
وہاں نئی زندگی شروع کرنا بہت مشکل تھا، کیونکہ ایڈسن کو گرم موسم، روایتی کھانے اور سب سے زیادہ، اپنی ماں کے گلے ملنا اور بوسہ لینا یاد آتا تھا۔
It was very difficult to begin with, as Edson missed the warm weather, the traditional food and, most of all, his mother’s hugs and kisses.
وہ پرتگالی زبان اچھی طرح نہیں بولتا تھا اور اسے اپنی کلاسوں اور اپنے ہم جماعتوں کی بات چیت کو سمجھنا بہت مشکل لگتا تھا۔ وہ اس سوچ میں پڑ گیا کہ کیا اس کا پرتگال آنا اچھا فیصلہ تھا۔
He did not speak Portuguese well and found it very hard to follow his classes and the conversations of his classmates. He wondered if it was a good idea to come to Portugal after all.
ایک دن ایک استاد نے دیکھا کہ وہ باسکٹ بال میں بہت اچھا ہے۔ وہ ایک باسکٹ بال ٹیم میں شامل ہوگیا اور بہت کامیاب رہا۔ وہ اسکول میں مشہور ہوگیا اور اس کے بہت سے دوست بن گئے۔ اس کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگیا۔
One day a teacher noticed how good he was at basketball. He joined a basketball team and was very successful. He became popular at school and made friends. He also became more confident.
اب جب کہ وہ بالغ ہو چکا ہے، ایڈسن پناہ گزین بچوں اور ایسے افراد کو تربیت دیتا ہے جنہیں معاشرے سے باہر نکالے جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک بار، اس کے لمبے قد نے اسے فوجی بچہ بننے کے خطرے میں ڈال دیا۔ اب، اس کا قد اسے دوسروں کو محفوظ محسوس کرانے کی طاقت دیتا ہے۔
Now that he is an adult, Edson trains refugee children and others at risk of being excluded from society. Once, his height put him in danger of becoming a child soldier. Now, his height gives him strength to help others feel safe.