کارلوس اسکوٹر چلاتا ہے۔ وہ اسے تیزی سے چلاتا ہے۔
Carlos rides a scooter. He rides fast.
سڑک پر پانی کھڑا ہے۔ سڑک پر پھسلن ہے۔
There is water on the road. The road is slippery.
اس کا اسکوٹر پر کنٹرول نہیں رہتا اور وہ گر جاتا ہے۔
He loses control of the scooter and falls off.
کارلوس بری طرح زخمی ہوجاتا ہے۔
Carlos is badly hurt.
ایک عورت ایمبولینس کو کال کرتی ہے۔ “یہاں ایک حادثہ ہو گیا ہے۔ جلدی آئیں!”
A woman calls for an ambulance. “There has been an accident. Come quickly!”
ایمبولینس بہت تیزی سے آتی ہے۔
The ambulance comes very quickly.
دو آدمی کارلوس کو اسٹریچر پر لٹا دیتے ہیں۔
Two men put Carlos on a stretcher.
وہ کارلوس کو اٹھا کر ایمبولینس میں لے جاتے ہیں۔
They lift Carlos into the ambulance.
ایمبولینس ہسپتال چلی جاتی ہے۔
The ambulance drives to the hospital.
ایک نرس کارلوس کو ہسپتال لے جاتی ہے۔
A nurse takes Carlos into the hospital.
کارلوس کی ٹانگ میں بہت درد ہے، اور وہ پریشان ہے۔
Carlos’s leg hurts a lot, and he is worried.
دو ڈاکٹر اس کی ٹانگ کا آپریشن کرتے ہیں۔
Two doctors operate on his leg.
اس کے والدین اسے ملنے آتے ہیں۔ وہ اس سے پوچھتے ہیں کہ حادثہ کیسے ہوا۔
His parents visit him. They ask him how the accident happened.
وہ اسے گھر لے جاتے ہیں۔ کارلوس بیساکھی استعمال کر رہا ہے۔
They drive him home. Carlos is using crutches.